خانپور: پیپلز پارٹی رہنما شیخ نصیر احمد  کا لاہور میں انتقال‘ سٹی پارک میں  نماز جنازہ‘ سیاسی‘ سماجی شخصیات کا اظہار  تعزیت‘ مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین

 خانپور: پیپلز پارٹی رہنما شیخ نصیر احمد  کا لاہور میں انتقال‘ سٹی پارک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  خان پور(نمائندہ پاکستان)شیخ نصیر احمد 1977 سے پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ تھے جنرل ضیاء کے دور میں سرعام (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)
جنرل ضیاء کی آمریت کے خلاف جدوجہد کی مرتے دم تک پاکستان پیپلزپارٹی میں رہے‘شیخ نصیراحمد مرحوم نے پچاس سال پاکستان پیپلزپارٹی میں گزار دیے مسلسل  20 سال پیپلزپارٹی کے سٹی خانپورکے صدر رھے ا ن کے دور صدارت میں پیپلزپارٹی اور تمام ذیلی ونگز مضبوط رہے ان کی خواھش تھی کہ دوبارہ پیپلزپارٹی کو مضبوط بنائیں۔ان کی ناگہانی وفات پر سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود،سابق وفاقی وزیر خزانہ مخدوم شہاب الدین،لطیف کھوسہ،میاں عبدالستار،میاں محمد اسلم،الیاس خان لولائی ایڈووکیٹ،رئیس سہیل واحد،رانا محمد حسن،علی عمران شاہ،بابر دھریجہ،جام غلام فرید،میاں سمیع اللہ،جام ناصر فیاض،حافظ فیاض احمد،راؤمسلم رضا،فضل وینس،صدر بار عبدالرؤف،جنرل سیکرٹری بار رانا وقاص اعظم ایڈووکیٹ،میاں غوث محمد،ڈاکٹر فیصل جمیل،جام شاہد محمود،قمرالدین قریشی،قمر اقبال جتوئی،جام عبدالمجید جاوید،مجاہد جتوئی،شاہد اقبال جتوئی،میاں محمد اصغر پپو،جام اشفاق گھنیہ،محمد سلیم گورمانی،ملک راشد مختار،جام ایاز لاڑ،سردار اکمل خان،خورشید خان چانڈیہ،راشد عزیز بھٹہ،شیخ محمد طارق،خالد محمود چوہدری،ساجد محمود خان،زیبا ظفر،عقیلہ زیدی ودیگر نے شیخ نصیر احمد کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کیلئے مرحوم کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے اپنی ساری زندگی پیپلز پارٹی کے ایک ببر شیر جیالے کی طورپر خدمات سر انجام دی ہیں۔ان کی وفات خان پور میں پیپلز پارٹی کیلئے بڑا سانحہ ہے۔مرحوم شیخ نصیر احمد کی عمر تقریباً70سال تھی انہوں پسماندگان میں 4بیٹے،ایک بیٹی اور ایک بیوہ چھوڑی ہے۔ پیپلز پارٹی کے ضلعی وتحصیل عہدیداران سردار حبیب خان گوپانگ،چوہدری جہانزیب،جاوید اقبال ڈھلوں،حسن داد گجر،مرشد سعید ناصر،ضیاء عزیز بھٹہ،میجر تنویر حسین سید نے شیخ نصیر احمد کی وفات کو خان پور میں پیپلزپارٹی کے لئے بہت بڑا سانحہ قرار دیا اور کہا کہ ان کی وفات ہمارے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ واضح رہے شیخ نصیر احمد گزشتہ دنوں اپنے حقیقی بھتیجا جو کہ لاہور میں انتقال کر گئے تھے کی نماز جنازہ کیلئے گئے تھے جہاں لاہور میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے ہیں جن کی نماز جنازہ رات گئے سٹی پارک میں ادا کی گئی۔
انتقال