پاک پی ڈبلیوڈی دفتر ملتان سے بہاول پور منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی
ملتان (خصو صی رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے پاک پی ڈبلیو ڈی کے دفتر کو ملتان سے بہاولپور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ قبل (بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)
ازیں فاضل عدالت میں چوہدری محمد رمضان گجر نے کونسل بیرسٹر ریحان خالد جوئیہ کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی وزیر نے مفاد عامہ کیخلاف اپنے ذاتی مقاصد کیلئے 27 سال سے ملتان میں کام کرنے والے دفتر کو فوری طور پر بہاولپور منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پاک پی ڈبلیو ڈی کی ذاتی عمارت پاک پی ڈبلیو ڈی کمپلیکس 9 کروڑ کی خطیر رقم سے تعمیر کی گئی ہے۔ 20 اگست کو سامان ادارے کی ذاتی بلڈنگ میں منتقل کرنا تھا اس سے قبل وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے 18 تاریخ کو سامان اور ریکارڈ بہاولپور منتقلی کا ٹوٹیفکیشن بھیج دیا ہے۔ جو کہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ یاد رہے کہ اسی نوعیت کی ایک درخواست حکومتی ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ نے بھی دائر کررکھی ہے۔
ملتوی