بوسن روڈ: مطالبات منظوری کیلئے سٹوڈنٹس  کا پرائیویٹ تعلیمی ادارے کیخلاف احتجاج

       بوسن روڈ: مطالبات منظوری کیلئے سٹوڈنٹس  کا پرائیویٹ تعلیمی ادارے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سپیشل رپورٹر)بوسن روڈ ملتان پر واقع تعلیمی ادارہ انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ایڈوانسڈ سٹڈیز (IRAS) طلبا کے مستقبل سے کھیلنے لگاادارہ کے سامنے طلباء اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ(بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)
 کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مزکورہ بالا ادارے کی کسی بھی یونیورسٹی سے کوئی الحاق نہیں ہے اور نہ ہی ادارہ ڈائیریکٹر کالجز سے منظور شدہ ہے، ادارہ کی عمارت بھی کمرشل نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت سر بمہر یا بند کی جا سکتی ہے جس سے سینکڑوں طلباء کا مستقبل تباہی سے دوچار ہونے کا خدشہ ہے۔ مزید برآں طلبا کی تعداد کو دیکھتے ہوئے کلاس رومز بھی اتنی تعداد میں موجود نہیں ہیں، مستقل اساتزہ کرام نہ ہونے کی وجہ سے بھی پڑھائی کا حرج ہوتا ہے اس کے علاؤہ ادارہ ہذا نے دیگر شہروں میں غیر قانونی سب کیمپس بھی بنا رکھے ہیں جہاں چھوٹے چھوٹے اداروں کو نشستیں بیچی جا رہی ہیں۔مظاہرین نے ڈائیریکٹر کالجز اور مقتدر اداروں سے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی اور ڈائیریکٹر کالجز سے الحاق ہونے تک ادارے کو نئے داخلے کرنے سے روکا جائے تاکہ مزید طلباء کا مستقبل داؤ پر لگنے سے بچ سکے اور ادارے کی عمارت کو بھی فوری طور پر کمرشل کروایا جائے تاکہ قواعد وضوابط کے مطابق کام ہو سکے اگر ادارے نے نئے داخلے کرتے ہوئے طلباء کے مستقبل سے کھیلنا بند نہ کیا تو اگلے مرحلے پر یہ احتجاج ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے دفتر اور سیکرٹری تعلیم و وزیر تعلیم کے دفاتر کے باہر کیا جائے گا۔
احتجاج