نیو جوڈیشل کمپلیکس: وولٹیج میں کمی  بیشی سے اے سی‘ پنکھے جل کر ناکارہ

 نیو جوڈیشل کمپلیکس: وولٹیج میں کمی  بیشی سے اے سی‘ پنکھے جل کر ناکارہ

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) نیو جوڈیشل کمپلیکس میں بجلی کے جھٹکے اور ہائی وولٹیج کرنٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں الیکٹرانک کی اشیاء کو جلا کر ناکارہ بنادیا۔ نیب کورٹ، ایف آئی اے کورٹ سمیت دیگر کورٹس کے اے سی اور (بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)

پنکھے بھی جل گئے۔ ہائی وولٹیج بجلی سے نیو کمپلیکس میں پانی والی موٹرز، فوٹو سٹیٹ مشینیں،کمپیوٹر اور بجلی کے میٹرز بھی جل گئے جبکہ کمپلیکس سے  بجلی غائب ہونے پر عدالتی امور بھی متاثر ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل نیو جوڈیشل کمپلیکس میں بجلی کے ہائی وولٹیج کرنٹ نے الیکٹرانکس اشیاء جلا دی تھیں دوسری جانب بجلی نہ ہونے سے گرمی اور حبس  سے وکلا اور سائلین کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ وکلاء نے مطالبہ کیا کہ سب ڈویثرن حسن آباد نیو جوڈیشل کمپلیکس میں وولٹیج کی مکمل فراہمی کو یقینی بنائے جائے۔

وولٹیج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -