خانپور: بیٹے‘ پوتے کا بزرگ پر تشدد  مقدمہ درج‘ ملزمان جان سے مارنے  کی دھمکیاں دے رہے ہیں‘ محمد صدیق  کی میڈیا نمائندوں سے بات چیت

  خانپور: بیٹے‘ پوتے کا بزرگ پر تشدد  مقدمہ درج‘ ملزمان جان سے مارنے  کی ...

  

خان پور (نامہ نگار) جائیداد کے تنازعہ پر 2بھائیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی سے منع کرنے پر بیٹے اور پوتے (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

کا بزرگ شخص پر بہیمانہ تشدد، بازو توڑ دیا، یہ واقعہ تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 9پی میں پیش آیا، متاثرہ بزرگ محمد صدیق نے زخمی حالت میں میڈیا کو بتایا کہ 11محرم الحرام کو میرے بیٹوں شبیر اور محمد حسین میں جائیداد کے تنازعہ پر لڑائی ہو رہی تھے جنہیں میں نے منع کیا تو محمد حسین خاموش ہو کر چلا گیا جبکہ دوسرے بیٹے محمد شبیر اور پوتے محمد خلیل نے مجھ پر حملہ کر دیا اور ڈنڈوں اور لاٹھیوں کے سے مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث میرے دائیں بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کا مقدمہ نمبر 1083/20 زیر دفعہ 337F6تھانہ صدر میں درج ہوا ہے بزرگ محمد صدیق نے بتایا کہ اس سے قبل بھی میرے اسی بیٹے نے متعدد بار چھوٹی چھوٹی باتوں نہ صرف میرے بیٹے محمد حسین اور اس کی بیوی پر تشد د کیا ہے بلکہ منع کرنے پر مجھے بھی مارتا رہتا ہے متاثرہ بزرگ نے بتایا کہ ملزمان اب بھی مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے آئی جی پنجاب پولیس، ڈی پی او رحیم یار خان، ڈی ایس پی خان پور اور ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور سے اپیل کی فوری طور پر نوٹس لے کر گستاخ بیٹے اور پوتے کو گرفتار کیا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دلوانے کے علاوہ مجھے تحفظ بھی فراہم کیا جائے۔ 

بات چیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -