میلسی: میگا سیوریج پراجیکٹ پر کام تیز‘ اورنگزیب خان کھچی 

  میلسی: میگا سیوریج پراجیکٹ پر کام تیز‘ اورنگزیب خان کھچی 

  

میلسی(تحصیل رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ تمام کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں کیونکہ حکومت نے بلدیاتی الیکشن جلد کروانے کا تہیہ کر رکھا ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سلسلے میں کسی بھی وقت تاریخ کا تعین سامنے آ سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھچی ہاؤس سٹی آفس میں شہر بھر کے کارکنوں کے نمائندہ (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نامساعد معاشی حالات کے باوجود ہم نے میلسی کی تعمیر و ترقی کیلئے ایک ارب روپے سے زائد کی ترقیاتی گرانٹ حاصل کی جس  سے کچھ ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ دیگر پر کام جاری ہے میلسی شہر میں وولٹیج کی کمی دور کرنے کیلئے بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائنز اور ہیوی ٹرانسفارمر نصب کیئے گئے جن پر 25 کروڑ سے زائد کی لاگت آئی اور یہ مسئلہ تقریباً حل ہو چکا ہے جو گذشتہ 50 سال سے حل طلب تھا اسی طرح سڑکوں کی تعمیر کیلئے ایم این اے اور دونوں ایم پی ایز کے حلقوں کیلئے 70 کروڑ روپے کی ترقیاتی گرانٹ حاصل کی میلسی شہر میں 5 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائلز کا منصوبہ مکمل کیا جبکہ تحصیل کونسل نے بھی ساڑھے 7 کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیمیں مکمل کرائیں میلسی شہر کے میگا سیوریج پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اس گرانٹ میں مجموعی طورپر 8 کروڑ کا مزید اضافہ کرایا گیا تا کہ تمام اضافی آبادیوں کو منسلک کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی جانب سے ترقیاتی سکیمیوں میں ٹی ایم اے اور میونسپل کمیٹی کے حکام کی جانب سے کمیشن وصول کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں جس پر فوری انکوائری کروائیں گے اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی عوام کا پیسہ لوٹنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی انہوں نے بتایا کہ علی رضا خان کھچی اور عالمگیر خان کھچی سٹی آفس میں روزانہ موجود رہ کر عوامی مسائل کا حل یقینی بنائیں گے کارکن سٹی آفس سے اپنا رابطہ مضبوط بنائیں اس موقع پر سید شیراز حسین کاظمی، راؤ محمد فاروق خان، قیصر ممتاز خیرپوری ایڈووکیٹ، منیر احمد چاولہ، حاجی محمد شاکراور دیگر کارکنوں نے عوامی مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں اجلاس میں علی رضا خان کھچی، عالمگیر خان کھچی، مہر ظفر اقبال احمد ایڈووکیٹ، حیدر خان، مہر عبد الغفار، ملک محمد حبیب، حافظ ممتاز احمد راں، صوفی اختر علی نقیبی، ملک شاہدمراد واگی، علی بھائی، ملک اختر حسین ایڈووکیٹ، چوہدری محمد اشرف، ملک سجاد حسین زرگر، حاجی بشیر احمد، سید افتخار نقوی، محمد صدیق بالی پہلوان، سید اظہر عباس بخاری، حاجی محمد اشرف پوشاک محل، محمد عقیل اشرف، چوہدری محمد اشتیاق، چوہدری محمد اشفاق، قاضی میاں نسیم محمود اور راؤ بشیر احمد خاں بھی شریک تھے۔

کام تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -