کوریئر سروس کے ذریعے منشیات سمگل کرنیوالا3 رکنی گروہ گرفتار 

کوریئر سروس کے ذریعے منشیات سمگل کرنیوالا3 رکنی گروہ گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) سرکل صدر پولیس نے کوریئر سروس کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار کرکے 14 کلو چرس برآمد کرلی۔تفصیل کے مطابق سرکل صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ منشیات فروشوں کا ایک گروہ رحیم یارخان میں چرس کی سپلائی کے لیے کوریئر سروس کا استعمال کر رہا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر رحیم یارخان انسپکٹر جاوید عالم(بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)
 گوپانگ، ایس ایچ او تھانہ رکن پور انسپکٹر محمد ارشد ساجد، اے ایس آئیز عمر محمود، محمد آصف نے ڈی ایس پی صدر سرکل رانا اکمل رسول نادر کی زیر نگرانی نیٹ ورک پر کام شروع کیا اور تھانہ صدر رحیم یارخان پولیس نے اطلاع پا کر منشیات فروش چنگیزخان کو سلطان پور کے قریب سے گرفتار کر لیا جس سے 8 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی اسی طرح تھانہ رکن پور پولیس نے منشیات فروش سلیم خان کو 2 کلو 140 گرام چرس سمیت پوران روڈ سے اور منشیات فروش اختر کومیانوالی شیخاں کے قریب سے 3 کلو 180 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا اور تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ تینوں ملزمان ایک ہی نیٹ ورک کا حصہ ہیں دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ کوئٹہ سے ایم پی فور میں چرس چھپا کر کوریئر سروس کے ذریعے پارسل کروا دیتے اور رحیم یارخان میں وصول کر کے فروخت کرتے ہیں جس پر ڈی ایس پی رانا اکمل رسول نادر نے ملزمان برآمد ہونے والی چرس کو ڈی پی او منتظر مہدی کے روبرو پیش کیا اور منشیات فروشوں کے نئے حربے سے انہیں آگاہ کیا ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا کہ ہماری بہترین حکمت عملی کی وجہ سے منشیات فروش نت نئے حربے استعمال کر رہے ہیں لیکن معاشرے سے اس لعنت کے خاتمے کے لیے ہم پوری طرح چوکس ہیں‘ ڈی پی او منتظر مہدی نے ڈی ایس پی رانا اکمل رسول، ایس ایچ اوز جاوید عالم، محمد ارشد ساجد وڑائچ، اے ایس آئیز محمد آصف بھٹی، عمر محمود اور ٹیم میں شامل دیگر جوانوں کو شاباش دی اور ان کے لیے انعامات کا اعلان کیا ہے۔
گرفتار