پیراں غائب روڈ‘ میونسپل کارپوریشن عملے کی لوٹ مار کیخلاف دکاندار سراپا احتجاج 

پیراں غائب روڈ‘ میونسپل کارپوریشن عملے کی لوٹ مار کیخلاف دکاندار سراپا ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) پیراں غائب روڈ کے علاقہ میں میونسپل کارپوریشن عملہ رشوت نہ ملنے پر غریب دکانداروں کی زندگی اجیرن کردی، درجنوں دکانداروں کے بلاوجہ چالان کئے جانے پر غریب دکاندار سراپا احتجاج بن گئے، پیراں غائب روڈ کے علاقہ میں میونسپل (بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)

کارپوریشن کے رانا جمشید نے غریب دکانداروں کی زندگی اجیرن کردی ہے اس سلسلے میں پیراں غائب روڈ کے علاقہ باقر آباد پلی کے رہائشی غریب دکاندار شبیر مغل کی قیادت میں علاقہ دکانداروں نے بلاوجہ چالان کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ رانا جمشید نے پہلے دکان پر شٹرنگ سیڑھیوں کے تالے توڑ کر دو سیڑھیاں اٹھا لیں جس پر میں نے بمشکل ایک ہزار روپے اکٹھے کرکے اسے دیئے جس پر میری سیڑھیاں واپس کی گئیں لیکن اس نے پھر دوبارہ وہی حرکت کرتے ہوئے اب پانچ سیڑھیاں اٹھا لی ہیں اوراب سیڑھیوں کی واپسی ادائیگی کے لئے دس ہزار روپے طلب رشوت طلب کر رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ اب اس نے غریب دکانداروں کے بلاوجہ چالان بھی کرنے شروع کر دیئے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان، میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام بالا سے فی الفور نوٹس لینے اور داد رسی کا مطالبہ کیا ہے۔

سراپا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -