تاریخی ترقیاتی پیکیج خانیوال کی تقدیر بدل دیگا‘ نشاط ڈاہا
خانیوال (نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے سنیئر ممبر پنجاب اسمبلی کی سفارش پر خانیوال کو ماڈل سٹی بنانے کے لیے2 ارب35کروڑ 17لاکھ روپے کے تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیاہے۔ اس بات کا انکشاف سینئر ممبر پنجاب اسمبلی نشاط احمد (بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)
خا ن ڈاہا نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔"پنجاب سٹیزیز پروگرام "جو صوبہ کے 16اضلاع میں شروع کیاہے جس میں سنٹرل پنجاب کے پانچ،نارتھ پنجاب کی6اور جنوبی پنجاب کے 5شہر جس میں خانیوال کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔سینئرممبر پنجاب اسمبلی حاجی نشاط احمد خان ڈاہا کی خصوصی کاوش سے خانیوال کو ملنے والے تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پیکج کے اعلان پر شہریوں نے اس کاخیر مقدم کیا ہے۔ سینئر ممبر پنجاب اسمبلی نشاط احمد خا ن ڈاہا نے کہا ہے کہ وہ خانیوال کی عوام کے مقروض ہیں کیونکہ انہوں نے جب بھی انتخابات میں حصہ لیا خانیوال کی عوام نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں منیڈیٹ دیا اب ان کابھی فرض ہے کہ وہ خانیوال کے عوام کی خدمت کرکے ان کا یہ قرض جھکا سکیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار جیسا عوام دوست وزیر اعلی پنجاب کو کبھی نہیں ملا جودن رات صوبہ کی ترقی کے لیے کوشاں ہے میری سفارش پر وزیر اعلی پنجاب نے" پنجاب سٹیزیزپروگرام" میں خانیوال کو شامل کیا اور خانیوال کو ماڈل سٹی بنا نے کے لیے 2ارب35کروڑ 17لاکھ روپے کا خانیوال کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکچ دیا جس سے خانیوال سٹی کی واٹر سپلائی،سیوریج،سولڈویسٹ منیجمنٹ،پارکس،جنرل بس سٹینڈ،بائی پاس،سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی اور جدید ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس لگائی جائے گی۔یہ تمام منصوبے آئندہ تین سال میں مکمل ہونگے۔انہوں نے مزیدکہا کہ وہ عوام کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتے ہیں اس لیے تما م وارڈز کے رہا ئشیوں سے خودجا کر اس حلقہ کے مسا ئل سنیں گے اور انہیں حل کرنے لیے ان کی تجاویز کی روشنی میں لا ئحہ عمل تیارکرکے ترجیحی بنیا دوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے خانیوال کی عوام کو میڈیا کے ذریعے دعوت دی ہے کہ وہ اس ضمن میں تحریری طو ر پر اپنی تجا ویز انہیں دیں یا ذاتی طور پر انہیں مل کر اپنے مسائل بارے انہیں آگا ہ کریں تاکہ انہیں تاریخی ترقیاتی پیکج میں ڈال کر حل کروایا جاسکے۔نشاط احمد ڈاہا نے مزید بتایا کہ یہ پروگرام ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جس پر236ملین ڈالرز خرچ ہونگے جس میں ایم سی کے20فی صدفی شیئر ہونگے اور یہ منصوبہ30 ستمبر2023میں مکمل ہوگا۔ جس میں خانیوال،بہاولنگر،بورے والا،ڈسکہ، گوجرہ،حافظ آباد،جڑانولہ جھنگ،جہلم،کمالیہ،کامونکی،کوٹ اددو،مریدکے،اوکاڑہ،وہاڑی اور وزیر آباد شامل ہیں۔اس پروگرام کے لیے فروری2019میں 8رکنی سٹیرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے جسکا چیئر مین پلاننگ بورڈ،جبکہ سات دیگر ممبران سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ،سیکرٹری پی اینڈ ڈی،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹ،سیکرٹری ماحولیات،منیجنگ ڈائریکٹر پی ایم ڈی ایف سی کمیٹی کی جانب سے شامل کیا جانے والے ممبر پر مشتمل ہوگا۔ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا نے کہا کہ یہ تاریخی ترقیاتی پیکچ نہ صرف خانیوال سٹی کے عوام کی جانب سے عثمان بزدار کا تحفہ ہے بلکے یہ خانیوال کی تقدیر بدل دے گا اور اس کی تکمیل سے عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔
نشاط ڈاہا