ہمارا مقصد شہریوں کو بہترین سروسز فراہم کرنا ہے، حماد عابد

ہمارا مقصد شہریوں کو بہترین سروسز فراہم کرنا ہے، حماد عابد

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے گزشتہ روز فسلیٹیشن مون مارکیٹ اقبال ٹاون، ٹریفک سیکٹر نیو ائیر پورٹ، اولڈ ائیر پورٹ، وحدت روڈ 

اور مزنگ سمیت متعدد شاہراہوں کا سرپرائز وزٹ کیا دوران وزٹ سی ٹی او نے فسلیٹیشن سنٹر پر لائسنسنگ اور ٹکٹنگ ریکارڈ کا چیک کیا،سی ٹی او لاہور نے شہریوں سے لائسنسنگ عملہ کے رویہ بارے استفسار کیا،انہوں نے انچارج سنٹر کو شہریوں کے بیٹھنے اور پانی کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی سی ٹی او لاہور نے لرنر لائسنس، رینول، ڈوپلیکٹ لائسنس کے طریقہ کو بھی تفصیلی چیک کیا، سی ٹی او لاہور نے ڈیفنس سیکٹر میں لین لائن، ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیورز کی آگاہی مہم کا جائزہ لیا، ڈی ایس پی ڈیفنس سرکل نے ٹریفک آگاہی کے انتظامات بارے بریفنگ دی، وزٹ کے دوران سی ٹی او لاہور نے وارڈنز کو پبلک ایڈریس سسٹم کا استعمال کرنے کی ہدایت کی انہوں نے سرکل انچارجز کو ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی، بے ہنگم ٹریفک درست کرنے کا حکم بھی دیا، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا  تجاوزات، رانگ پارکنگ اور بے ہنگم ٹریفک پر متعلقہ سیکٹر اور سرکل انچارج ذمہ دار ہوگا، تجاوزات نہ ہٹانے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کارروائی کریں سید حماد عابد کا مزید کہنا تھا کہ دو ہفتوں کی آگاہی مہم شروع کی گئی ہے، آگاہی کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

، مہم کا مقصد،شہریوں کو محفوظ اور بہترین سفر سہولیات فراہم کرنا ہے، سی ٹی او نے لائسنسنگ عملہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی شکایت پر کسی اہلکار کو معافی نہیں ملے گی۔ٹیسٹنگ سنٹر کے باہر کسی قسم کا ٹاوٹ مافیا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہمارا مقصد شہریوں کو بہترین سروسز فراہم کرنا ہے۔

بد اخلاقی، شہریوں سے ناروا رویہ اور فرائض میں عدم دلچسپی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے میرے آفس تشریف لا سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -