دو ڈاکوؤں کی موٹروے پر خاتون سے اجتماعی بد اخلاقی، مقدمہ درج

  دو ڈاکوؤں کی موٹروے پر خاتون سے اجتماعی بد اخلاقی، مقدمہ درج

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں ڈاکوؤں نے موٹروے پر خاتون کو اجتماعی بد اخلاقی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تھانہ گجرپورہ پولیس کے مطابق خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ جارہی تھی۔ راستے میں پٹرول ختم ہوا تو خاتون نے گاڑی کھڑی کردی۔ اس دوران دو نامعلوم افراد آئے اور خاتون کو بچوں سمیت قریبی کھیتوں میں لے گئے۔ ملزمان نے  خاتون کو بد اخلاقی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق واردات کے دوران متاثرہ خاتون کے دو بچے بھی ہمراہ تھے۔ رواں سال دوران ڈکیتی   بد اخلاقی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ پولیس نے2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اجتماعی بد اخلاقی

مزید :

صفحہ اول -