وزیراعظم ملک میں حقیقی جمہوریت کا راج چاہتے ہیں، شہباز گل 

وزیراعظم ملک میں حقیقی جمہوریت کا راج چاہتے ہیں، شہباز گل 

  

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ملک میں بہتری کا عمل شروع ہو چکا  اور اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر نے کرونا جیسے بین الا قوامی وبائی مرض کے باوجود ملکی ایکسپورٹ کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔  وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کو ترقیاتی ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کاعزم کئے ہوئے ہیں اور وہ اس کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں، بہتری کا عمل تبدیلی سے مشروط ہے لہٰذہ ملکی مفاد میں اگر سخت فیصلے بھی کرنے پڑے تو ان سے دریغ نہیں کیا جائے گا، عمران خان ملک میں حقیقی جمہوریت کا راج چاہتے ہیں۔گزشتہ روزیہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ میں آپ کی آواز بن کروزیر اعظم عمران خان کو آپ کے مسائل پہنچاؤ ں گا اور ان کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا۔انہوں نے خصوصی طور پر فیصل آباد شہر کی ترقی اور بہتری کیلئے  اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

شہباز گل 

مزید :

صفحہ آخر -