ضیاء اللہ بنگش کی جنرل منیجر ایس این جی پی ایل سے ملاقات

ضیاء اللہ بنگش کی جنرل منیجر ایس این جی پی ایل سے ملاقات

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش کی جنرل منیجر (جی ایم) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ سے بدھ کے روزملاقات میں کوہاٹ حلقہ پی کے 82 میں گیس کے مسائل اور حلقہ پی کے 82 کے علاقے جہاں گیس کی سہولت میسر نہیں وہاں گیس کی فراہمی کے لیے اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پرجنرل منیجر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے کوہاٹ سٹی / اربن جہاں گیس پہلے سے موجود ہے کے مسا ئل حل کر نے اور دیگر علاقوں میں جہاں گیس میسر نہیں وہاں پائپ لائن جلد بچھانے کی یقین دہانی کروائی۔ ضیاء اللہ بنگش کو بتایاگیاکہ حلقہ پی کے 82 کوہاٹ میں جہاں گیس کی سہولت میسر نہیں ان علاقوں میں سروے مکمل کر لیاگیا ہے جو مزید کاروائی کے لیے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ہیڈ آفس بھجوا  دیا گیا ہے انہیں مزید بتا یا گیا کہ کوہاٹ یو سی محمدزئی، نصرت خیل، علی زئی، شیرکوٹ، کچئی، جواکی بانڈہ، کالو بانڈہ، غازی آباد، گھڑی دولت خان، حافظ آباد، ریگی شینوخیل، علی ٹاؤن میں گیس کی فراہمی کے لیے سروے مکمل کر دیا گیاہے اور ان علاقوں میں گیس کی فراہمی پر 2 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ضیاء اللہ بنگش  نے کہاکہ کوہاٹ حلقہ پی کے 82 میں تمام گھروں تک گیس پہنچانا ان کا مشن ہے جس کے لیے وہ بھر پو ر اقدامات اٹھا رہے ہیں اور باقاعدگی سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے حکام سے مسلسل رابطے کے ساتھ پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -