شان اے عشری کے الیکٹرک  بورڈ کے چیئرمین مقرر

   شان اے عشری کے الیکٹرک  بورڈ کے چیئرمین مقرر

  

کراچی (پ ر) کے الیکٹرک کی جانب سے نہایت مسرت کے ساتھ اعلان کیا گیا ہے کہ  مورخہ 7  ستمبر 2020 سے،  ادارے کے بورڈ کے نئے چیئرمین کی حیثیت سے  شان اے اشعری کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ شان اشعری،  2005 سے  ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین میں شامل رہتے ہوئے، طویل ترین رکنیت کے حامل رہے ہیں، اور کے الیکٹرک کی انتظامیہ میں  KES پاور کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔نئے چیئرمین کی حیثیت سے، ان کی پوری توجہ، ادارے کے تمام شعبوں؛ جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹربیوشن  میں اعلیٰ ترین کارکردگی کو یقینی بنانے پر ہوگی، تاکہ ادارے کے صارفین کو محفوظ، قابل بھروسہ اور بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شان اشعری پر مکمل اعتماد ظاہر کرتے ہوئے، ان کی کامیابیوں سے بھرپورکارکردگی کو سراہا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ؛ اپنی علمی صلاحیت  اور  شاندار  تجربات  کے باعث  یہ نئے سربراہ، کے الیکٹرک کو بہترین قیادت فراہم کر سکیں گے۔ بورڈ کو یقین ہے کہ محترم سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم ہونے والی کمیٹی کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے کام کیا جائے گا۔ اس کمیٹی کا مقصد  کے الیکٹرک کی خدمات کی فراہمی  میں بہتری  لانا اور  نئی سرمایہ کاریوں کے لئے  ایک ہی مقام سے تمام منظوریاں حاصل کرنا ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -