کراچی: واٹر ٹینکر نے 3موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

  کراچی: واٹر ٹینکر نے 3موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اختر کالونی کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈیفنس پولیس کے مطابق تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، موقع پر ہی تینوں جان کی بازی ہار گئے۔پولیس کے مطابق قیوم آباد پل سے ڈیفنس کی طرف اترتے ہوئے واٹر ٹینکر کا بریک فیل ہوگیا، جس نے پہلے 2 کاروں کو ٹکر ماری اور اس کے بعد ایک موٹر سائیکل بھی اس کی زد میں آگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جان بحق ہونے والے تینوں افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد اور 7 سالہ بچی شامل ہیں، مردوں کی شناخت 28 سالہ ذیشان اور 22 سالہ حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -