تعلیمی مواصلات میں اخلاقیات پر ورچوئل کانفرنس

  تعلیمی مواصلات میں اخلاقیات پر ورچوئل کانفرنس

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)علما یونیورسٹی میں تعلیمی مواصلات میں اخلاقیات کے موضوع پر بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس حوصلہ افزا میگا کانفرنس کا اہتمام علما یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) کے پلیٹ فارم سے کیا گیا تھا۔ جس میں مختلف ممالک کے نامور اور کلیدی مقررین مدعو تھے۔ وائس چانسلر، علما یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر منصور الظفر داؤود نے بڑے پیمانے پر سراہا جانے والے اس پروگرام کی رونمائی کے خوش آمدید نوٹ کے ساتھ کہا کہ یہ کانفرنس تعلیمی مواصلات کے حوالے سے بصیرت فراہم کرے گی اور اخلاقی طریقے کی اشاعت کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے بدانتظامیوں کو اجاگر کرے گی، اور امید ظاہر کی کہ کانفرنس میں پیش کی گئی اہم معلومات کو عالمی سطح پر پھیلانے میں یہ پلیٹ فارم کامیابی حاصل کرے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -