پاک فو ج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،عبدالرحمن سلفی 

   پاک فو ج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،عبدالرحمن سلفی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان مولاناحافظ عبدالرحمن سلفی  مرکزی و صوباء علما  اہلحدیث نے ختم نبوت  ﷺ اور دفاع پاکستان  کیموضوع پر  خطاب  کرتے ہوے ختم نبوت ﷺکے اجماعی  عقیدے واہمیت اور ملک کے دفاع وسلامتی میں پاک فوج کی خدمات سے آگا ہ کیااپنے خصوصی خطاب میں  امیر جماعت مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کا عقیدہ امت کا اجماعی  عقیدہ ہے اس کا مخالف مسلمان نہیں رہتا قادیانیوں نے  ختم نبوتﷺ کے عقیدہ کو مسخ کیا اور غلام احمدقادیانی نے نبوت کاجھوٹا دعویٰ کیا  جو کہ امت کا خطرناک فتنہ ہے  پاکستان کی قومی اسمبلی  نے اس فرقہ  کو غیرمسلم  اقلیت قرار دیکر اس فتنہ سے عوام  کو محفوظ  رکھنے اور اسلام کے  اس بنیادی  واجماعی  عقیدہ کا تحفظ کیا ہے موجودہ حکومت کو بھی چاہے  کہ ریاست مدینہ کے طرزعمل پرقادیانیوں کے فتنوں سے عوام کو محفوظ رکھے انکی تمام خفیہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے  ختم نبوت ﷺ  اور دفاع پاکستان کے موضوع پردیگر علما اہلحدیث مولاپروفیسر حافظ محمدسلفی،  علامہ ڈاکٹرعامر عبداللہ محمدی، مولانامفتی انس مدنی،شیخ الحدیث مولانا  محمود احمد حسن، مولاناعبدالعزیز نورستانی، مولا نا اسحاق شاہد، مولانا عبدالحنان سامرودی، مولانا مفتی عبدالوکیل ناصر،مولانا مفتی صہیب شاہد،مولانا ابرھیم جونا گڑھی، مولانا زاہدہاشمی الاظہری، مولانا قاری شیرمحمدحقانی،مولانامفتی جاسم سلفی،مولانا  سیدعبدالرحیم شاہ، مولانا فضل جلال،مولانا یوسف نعیم،مولانا عبدالخالق آفریدی،مولانا فضل ربی، حافظ عبدالحنان بندہانی،مولانا محمد احمدنجیب،مولاناسید عبدالرحمن شاہ،مولانا سلمان انصاری،مولاناسلیمان چنگوانی، مولانامفتی عبدالغفار سامی،مولانامصدق الامین، مولانا عبدالروف،مولانا صادق بندھانی،مولاناطفیل عاطف،مولانا بلال ثاقب،مولانا حافظ نعیم، ودیگر ہزاروں علما  اھلحدیث نے مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کیامولانا حافظ عبدالرحمن سلفی نے کہا پاکستان کا دفاع ہر پاکستانی اپنی فوج کے ساتھ کرے گا پاک فو ج کی  قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں 

مزید :

صفحہ آخر -