کراچی،اے سی  ایل سی کی کارروائی 2ملزمان گرفتار

  کراچی،اے سی  ایل سی کی کارروائی 2ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے نتیجے میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کار اور موٹر سائیکلیں چھیننے اور بیچنے میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔اے وی ایل سی بن قاسم، کیماڑی، لیاقت آباد نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 عادی ملزمان ندیم، عبدالرحیم اور جواد کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کار چھیننے اور بیچنے، موٹر سائیکل چھیننے اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔پولیس  کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور پہلی بار اے وی ایل سی کے ہاتھوں گرفتار ہوئے ہیں۔گرفتار ملزمان سے چھینی گئی ایک کار، 2موٹرسائیکلیں اور اسلحہ بھی ملا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -