کراچی: ضلع شرقی میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم جاری

کراچی: ضلع شرقی میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ محمد علی شیخ نے کہا ہے کہ ضلع شرقی کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں گے، سروس روڈ گاڑیوں اور فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں کا حق ہے لہذا محکمہ انسداد تجاوزات اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے تجاوزات کیخلاف کاروائیاں سر انجام دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھی مسلم سوسائٹی طارق روڈ سے چارمینار چورنگی بہادرآباد تک تجاوزات کیخلاف کاروائی اور نائیٹ سوئپنگ کے امور کا معائنہ کرنے کے دوران کیا اس موقعے پر درجنوں تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ناجائز تعمیرات ریمپس کو مسمار کیا گیا جس کے بعد صورتحال میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے اور دکانداروں ومکینوں کو متنبہ کیا کہ وہ ازخود تجاوزات وناجائز تعمیرات کے خاتمے کیلئے تعاون کریں بصورت دیگر کاروائیوں کا اس سلسلے کو جاری رکھا جائے 

مزید :

صفحہ آخر -