کراچی پیکیج کے بعد اب شہر بننے جارہا ہے،خرم شیرزمان 

کراچی پیکیج کے بعد اب شہر بننے جارہا ہے،خرم شیرزمان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پیکیج کے بعد اب کراچی بننے جارہا ہے۔جبکہ کچھ برساتی مینڈک کراچی پیکیج پر تنقیدکر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی اب بدلنے والا ہے، ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں۔کراچی کی روشنیاں جلد بحال ہونگی۔یہ پیکیج حکومت سندھ کے بس کا نہیں تھایہ کام وفاق ہی کر سکتی تھی۔ اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی جمال صدیقی، شبیر قریشی، سیما ضیاء، پی ٹی آئی رہنماسبحان علی ساحل، عدنان اسماعیل، ارسلان مرزااور دیگر موجود تھے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ کراچی پیکیج کی رقم وفاق اپنے ہاتھ میں ہی رکھے گی، حکومت سندھ کے کرپشن کے کوئی چانسز نہیں۔مرحلے وار ترقیاتی کاموں کا جلد آغاز ہوگا۔ پیپلز پارٹی روٹی کپڑا مکان کے اپنے ہی نعرے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔شہر کی ترقی کے لئے اب ہم سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو سندھ سے بدل کر کراچی میں تبدیل کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں آنے والا میئر پورے اختیارات کے ساتھ آئے، جس کیلئے ہم نے بل بھی پیش کر رکھا ہے۔ہم چاہتے ہیں حکومت سندھ بھی ہمارا ساتھ دے۔ کرونا پر قابو پانے کے بعد بھی وفاق صوبے کے معاملات درست کرنے میں لگا ہواہے۔وزیراعظم عمران خان کراچی کے مسائل بھی حل کریں گے۔ میرا سوال ہے کہ بارہ سال میں پیپلز پارٹی نے کیوں کراچی کے مسائل حل نہیں کئے؟ پیپلز پارٹی نے اپنے بارہ سالوں میں کیوں کراچی کے لئے صرف 8 سو ارب روپے کا اعلان کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -