مراد سعید سوات کے متاثرین سے منہ چھپارہے ہیں،قادر پٹیل 

مراد سعید سوات کے متاثرین سے منہ چھپارہے ہیں،قادر پٹیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کا شہر سیلاب میں ڈوب گیا ہے۔وہ متاثرین اپنا چہرہ چھپائے گھوم رہے ہیں۔مراد سعید بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرنے کی بجائے سوات کے عوام کی داد رسی کریں۔بدھ کو جاری بیان میں عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سندھ میں سیلابی صورت حال پر چیئرمین بلاول بھٹو متاثرین کے درمیان ہیں۔بلاول بھٹو اپنے پاؤں میں فریکچر کے باوجود سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مراد سعید  بلاول بھٹو پر تنقید کرنے کے بجائے سوات کے عوام کی داد رسی کریں۔مراد سعید کا شہر سوات ڈوب گیا مگر وہ متاثرین سے اپنا چہرہ چھپائے گھوم رہے ہیں۔تعجب ہے کہ مراد سعید سوات میں متاثرین بارش کو چھوڑ کر کراچی کی فکر میں مصروف ہیں 

مزید :

صفحہ آخر -