منی لانڈرنگ اوررمضان شوگر ملز کیس،شہبازشریف اور ان کی بیٹی احتساب عدالت میں پیش،حمزہ شہبازکو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کاحکم 

منی لانڈرنگ اوررمضان شوگر ملز کیس،شہبازشریف اور ان کی بیٹی احتساب عدالت میں ...
منی لانڈرنگ اوررمضان شوگر ملز کیس،شہبازشریف اور ان کی بیٹی احتساب عدالت میں پیش،حمزہ شہبازکو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کاحکم 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اوررمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہبازکو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کاحکم دیدیا،جج احتساب عدالت نے کہاکہ جوآپ نے خدمت کی اس کاصلہ اللہ سے مانگیں ،آپ کا موقف سنیں گے ،خواہ 10 دن لگ جائیں ،عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود ملزموں کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اوررمضان شوگر ملزکیس کی سماعت ہوئی ،حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا،جیل سپرنٹنڈنٹ نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ حمزہ شہباز کو گزشتہ دو روز سے بخار کی شکایت ہے ،حمزہ شہباز کے مختلف میڈیکل چیک اپ اور کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایاگیا ہے،حمزہ شہباز کو علالت کے باعث پیش نہیں کیا جا سکتا ،سرکاری وکیل نے کہاکہ حمزہ شہباز کی طبیعت درست نہیں ایک روز بیڈریسٹ دیا گیا ہے ۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف اور مقدمہ کے دیگرملزمان احتساب عدالت میں پیش ہو گئے۔شہبازشریف نے عدالت میں تاخیر سے پیش ہونے پر معذرت کرتے ہوئے کہ راستے میں رش بہت زیادہ تھا اس لئے تاخیر ہوئی ،جج احتساب عدالت نے کہاکہ مجھے علم ہے میں بھی رش میں پھنس جاتا ہوں۔

شہبازشریف نے کہاکہ میری بیٹی گاڑی میں موجود ہے،جج جوادالحسن نے استفسار کیاکہ کیاآپ کی بیٹی ملزمہ ہے؟،شہبازشریف نے کہاکہ جی !جویریہ اس کیس میں ملزمہ ہے،جج احتساب عدالت نے کہاکہ آپ ایک بار انہیں اوپر بلا لیں تاکہ حاضری ہو سکے۔

جج جواد الحسن نے استفسار کیا کہ شہبازشریف صاحب!آپ کی عمر کتنی ہے ؟،شہبازشریف نے کہاکہ میری عمر 69 سال ہے ،شہبازشریف نے کہا کہ میں اس صوبے کی ایک ایک پائی بچانے کیلئے سخت کاوش کی ،یہ ناجائز اثاثہ جات سمجھ سے بالاتر ہیں ، میں نے ایک مثال بنائی اور عوام کی خدمت کی ،میرے فیصلوں سے نوازشریف، میرے بیٹوں کو بزنس میں اربوں کا نقصان ہوا،میں نے صوبے کی خدمت کی اس کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے ۔

عدالت نے کہاکہ جوآپ نے خدمت کی اس کاصلہ اللہ سے مانگیں ،آپ کا موقف سنیں گے ،خواہ 10 دن لگ جائیں ،عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود ملزموں کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے حمزہ شہباز کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے شہبازشریف اوران کی بیٹی کوحاضری کے بعد واپس جانے کی اجازت دیدی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -