پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالا کے رہائشی 27 سالہ شہزاد احمد خان کی محبت میں گرفتار سات سمندر پار سے امریکی گرین کارڈ ہولڈر 55 سالہ خاتون پاکستان پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق امریکی گرین کارڈ ہولڈر 55 سالہ نے پاکستان پہنچ کر پہلے اسلام قبول کیا ،امریکن خاتون الزبتھ مینڈیز نے دارالعلوم جامعہ فیضیہ میں اسلام قبول کیا،اسلام قبول کرنے کے بعد خاتون نے اسلامی نامی مریم شہزاد رکھ لیا۔

امریکی خاتون نے فیملی جج کے سامنے شہزاد کےساتھ کورٹ میرج کرلی ، محبت کی شادی کرنے پر نیا جوڑا خوشی سے پھولے نہیں سما رہا تھا۔ امریکی خاتون کاکہنا ہے کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے،فیصل آبادگھوم کر بہت اچھا لگا۔

واضح رہے کہ چک454 گ ب کے 27 سالہ شہزاد کی ایک سال قبل فیس بک پر خاتون سے دوستی ہوئی تھی جو محبت میں بدل گئی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -