نااہلی کیس،الیکشن کمیشن نے خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کو نوٹسز جاری کردیئے

نااہلی کیس،الیکشن کمیشن نے خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کو نوٹسز جاری ...
نااہلی کیس،الیکشن کمیشن نے خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کو نوٹسز جاری کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نااہلی کیس میں وفاقی وزیرخسرو بختیار اور وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کو نوٹسز جاری کردیئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کیخلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن ممبر خیبر پختونخوا ارشاد قیصر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی ،الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیرخسرو بختیار اوران کے بھائی ہاشم جواں بخت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت28 ستمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت پر غلط بیانی اور اثاثے چھپانے کاالزام ہے ،رحیم یار خان سے ایڈووکیٹ احسن عابد نے خسروبختیار اور ان کے بھائی کی نااہلی کی درخواست دائر کی تھی ،وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کررکھی ہے ۔