حکومت نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، کتنا قرضہ ملے گا؟ کاروبار کرنا آسان ہو گیا

حکومت نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، کتنا قرضہ ملے گا؟ کاروبار کرنا آسان ...
حکومت نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، کتنا قرضہ ملے گا؟ کاروبار کرنا آسان ہو گیا

  

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب روزگار سکیم کو رواں ماہ لانچ کرنےکی ہدایت کردی ، سکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیا جا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب روزگار اسکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی ، اسکیم کے تحت 30 ارب کے قرضے آسان شرائط پر دیے جائیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئے کاروباریاموجودہ کاروبار کےلئے قرضہ فراہم کیا جائےگا، سکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیا جا سکے گا۔انھوں نے کہا کہ خواجہ سرابھی قرضہ اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے جبکہ خواتین کے لئے مارک اپ کم رکھا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب روزگار اسکیم کورواں ماہ لانچ کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کورونا کے باعث کاروبار متاثرہوئے اب بڑاریلیف دے رہے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ مارک اپ کومزیدکم کرنے کا جائزہ لیا جائے، نوجوان ناصرف ہنرسیکھیں گے بلکہ انہیں روزگار بھی ملے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -