چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج عمر کوٹ کا دورہ کریں گے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج عمر کوٹ کا دورہ کریں گے
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج عمر کوٹ کا دورہ کریں گے

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج  ایک روزہ دورے پر عمرکوٹ  پہنچیں گے   بلاول بھٹو اپنے دورے میں حالیہ بارشوں سے ہونےوالےشدید نقصانات کا جائزہ لینگے شدید بارشوں سیلابی پانی سےبےگھر ہونے والوں سے ملاقات کرینگے رتنور روڈپاکستان  چوک چھاچھرو روڈپرقائم عارضی خیمہ بستی کابھی دورہ کرینگے۔

بلاول بھٹو زرداری آج  11 بجے گاؤں کھاروڑو سید میں پریس کانفرنس کریں گےبلاول بھٹو زرداری کا کنری تحصیل کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی متوقع ہے۔

یہ امرقابل ذکرہےکہ سندھ کے متعدد اضلاع میرپورخاص سانگھڑ ،عمرکوٹ وغیرہ میں حالیہ شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کےلیے خود دورے کررہے ہیں بلاول بھٹو کےہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ ،سمیت سندھ کابینہ کے کئی صوبائی وزیر بھی ہمراہ ہونگے ضلع انتظامیہ اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں ایم این اے اور ارکان صوبائی اسمبلی نے بلاول بھٹو کے استقبال اور مختلف وزٹ کےلیے بھرپور تیاریاں شروع کردی ہے عمرکوٹ میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے بلاول بھٹو رتنور روڈ پر قائم خیمہ بستی میں متاثرین سے خطاب بھی کرینگے متاثرین کےحالات بھی معلوم کرینگے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -قومی -