اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی ،کرپشن کے الزام میں سٹیج اداکارہ ماہ نورکاشوہر گرفتار 

اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی ،کرپشن کے الزام میں سٹیج اداکارہ ماہ ...
اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی ،کرپشن کے الزام میں سٹیج اداکارہ ماہ نورکاشوہر گرفتار 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کے دوران کرپشن کے الزام میں سٹیج اداکارہ ماہ نور کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے ڈی پی او آفس اوکاڑہ میں کرپشن میں ملوث اکاﺅنٹنٹ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم سٹیج اداکارہ ماہ نور کاشوہر ہے۔

 ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہاکہ افتخاراحمد نے پٹرول کی مد میں ایک کروڑ8 لاکھ روپے اپنے جیب میں ڈالے ،ملزم نے مقدمے میں ایک کروڑ81 لاکھ کی کرپشن کااعتراف کرلیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -