بھارت میں 86 سالہ خاتون کے ریپ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا

بھارت میں 86 سالہ خاتون کے ریپ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا
بھارت میں 86 سالہ خاتون کے ریپ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں ہر سال ریپ کے ہزاروں واقعات سامنے آتے ہیں تاہم 86 سالہ بزرگ خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے 86 سالہ عمر رسیدہ خاتون کو تشدد اور ریپ کا نشانہ بنانے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔دہلی کمیشن فار ویمن کی سربراہ سواتی مالیوال نے بی بی سی کو بتایا کہ بزرگ خاتون پیر کی شام کو دودھ والے کا اپنے گھر کے باہر انتظار کر رہی تھیں جب ان پر حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور نے انہیں بتایا کہ ان کا گوالا آج نہیں آئے گا اور انہیں دودھ کے لیے دوسرے مقام پر لے جانے کی کوشش کی۔

مزید :

بین الاقوامی -