کراچی میں ایک اوررہائشی عمارت گر گئی ،ملبے سے ایک لاش نکال لی گئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں رہائشی عمارت گرگئی،عمارت کے ملبے سے ایک لاش نکال لی گئی جبکہ متعدد افراددبنے کی اطلاعات ہیں،لوگوں کو ملبے سے نکالنے کیلئے امداد کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ہیوی مشینری بھی طلب کرلی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاﺅن میں4 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی ،ملبے تلے متعدد افراد کے دبنے کی اطلاع ہے،ملبے سے ایک لاش نکال لی گئی ہے،عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،پاک فوج کے جوان اور رینجرز اہلکار بھی امدادی کاررروائیوں کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ملبے سے 6 زخمیوں کو نکال لیاگیاجبکہ مزید افراد کے ملبے تلے دبنے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ڈائریکٹر ڈیمالیشن ایس بی سی اے کاکہنا ہے کہ اللہ والا ٹاﺅن میں گرنے والی عمارت غیرقانونی تھی،اللہ والا ٹاﺅن میں ایس بی سی اے نے 10 سال میں کوئی نقشہ پاس نہیں کیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ اللہ والا ٹاﺅن میں 100 سے زائد عمارتیں غیرقانونی تعمیر کی گئیں ،علاقے میں پانی کیلئے کی گئی بورنگ سے عمارتوں کو خطرات لاحق ہیں ۔