دورہ نیوزی لینڈ پر پاکستان کے کتنے کھلاڑیوں کو بھیجے جانے کا امکان ہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

دورہ نیوزی لینڈ پر پاکستان کے کتنے کھلاڑیوں کو بھیجے جانے کا امکان ہے؟ حیران ...
دورہ نیوزی لینڈ پر پاکستان کے کتنے کھلاڑیوں کو بھیجے جانے کا امکان ہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نیوزی لینڈ کے دورے پر 40 سے 45 کرکٹرز کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں سال نومبر کے آخر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے جس کیلئے 40 سے 45 کرکٹرز کو بھیجے جانے کا امکان ہے اور نیشنل ٹیم کیساتھ اے سائیڈ کو بھی بھیجنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے حوالے سے سخت قواعدوضوابط کی وجہ سے دونوں سکواڈز میں زیادہ پلیئرز شامل کئے جائیں گے، کھلاڑی اور آفیشلز وہاں پہنچنے کے بعد 14 دن کا قرنطینہ کریں گے اور میچز سے قبل بائیوسیکیور ببل میں داخل ہوں گے۔ 

سینئر ٹیم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی جبکہ پاکستان اے سائیڈ اس دوران 4 روزہ میچز کھیلے گی۔ دوسری جانب سے اتنی بڑی تعداد میں ٹاپ کرکٹرز کے چلے جانے سے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کا معیار شدید متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید :

کھیل -