موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا ہولناک واقعہ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے مطالبہ کر دیا 

موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا ہولناک واقعہ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم ...
موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا ہولناک واقعہ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے مطالبہ کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹروے پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈاکوﺅں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون کو بچوں کے سامنے ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس نے تحقیقات جار ی رکھی ہوئی ہیں ،واقعہ پر پوری قوم ہی شدید غم زدہ ہے اور اب مریم نوازشریف کا پیغام بھی سامنے آ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”موٹروے پر اجتماعی زیادتی و بے حرمتی کے واقعہ کا سن کر دل دہل گیا ہے۔ اس وحشیانہ کارروائی میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچا کر نشان عبرت بنانا لازم ہے۔ یہ معمولی واقعہ نہیں ہے۔

یاد رکھیں، ظلم اور معاشرتی اقدار میں پستی کا مقابلہ کرنا بحثیت قوم ہم سب کی ذمہ داری ہے۔“

یاد رہے کہ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیاہے اور اب تک شک کی بنیاد پر 12 افراد کو گرفتار بھی کر لیاہے جبکہ 70 ایسے افراد ہیں جن کا دیگر ڈیٹا اکھٹا کر لیا گیاہے ، پولیس کا کہناہے کہ وہ مجرموں کے گاﺅں تک پہنچ گئے ہیں اور آئندہ 48 گھنٹوں میں ملزمان بھی پکڑے جائیں گے ۔ واقعہ پر وزیراعظم عمران خان نے بھی نوٹس لے لیاہے ۔

مزید :

قومی -