پی سی بی ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے کتنے کورونا ٹیسٹ ہوں گے؟

پی سی بی ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے کتنے کورونا ...
پی سی بی ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے کتنے کورونا ٹیسٹ ہوں گے؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈومیسٹک ٹی 20ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کیلئے 2 کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی شرط لازمی کردی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کیلئے 2 کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی شرط لازمی کردی ہے، 6ایسوسی ایشنز کی ٹیموں میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے سیمپل حاصل کئے جائیں گے اور کسی کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں ریزرو کھلاڑیوں میں سے انتخاب کیا جائے گا۔ 

پی سی بی کے جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیاءنے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ کے دوران کرکٹرز اور تمام سٹاف کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے کورونا کلیئرنس کو لازمی قرار دیا گیا ہے، اگر کسی کھلاڑی کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آجاتا ہے تو اتنا وقت نہیں ہوگا کہ اس کی صحت یابی کیلئے زیادہ انتظار کیا جا سکے، اسی لئے ریزرو پلیئرز کا ایک پول پہلے سے منتخب کرلیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -