ارب پتی کرکٹر دھونی جھارکنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے 1800 روپے کے مقروض نکلے

ارب پتی کرکٹر دھونی جھارکنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے 1800 روپے کے مقروض نکلے
ارب پتی کرکٹر دھونی جھارکنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے 1800 روپے کے مقروض نکلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ارب پتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی اپنی جھارکنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے 1800 روپے کے مقروض نکلے۔ 
تفصیلات کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی کے جھارکنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے 1800 روپے کے مقروض ہونے کا معاملہ سامنے آنے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے ظاہر کئے گئے اکاﺅنٹس میں مہندرا سنگھ دھونی پر 1800 روپے واجب الادا بتائے گئے۔ 
ذرائع کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی کے مداحوں نے یہ معلوم ہونے پر ڈرافٹ بنوایا اور جب وہ اسے ایسوسی ایشن میں جمع کرانے گئے تو اسے قبول نہیں کیا گیا، مگر ساتھ میں یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ دھونی نے یہ رقم ادا کردی ہے یا نہیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

مزید :

کھیل -