دورہ انگلینڈ سے واپس آنے والے کرکٹرز ’کھابے‘ اڑانے میں مصروف

دورہ انگلینڈ سے واپس آنے والے کرکٹرز ’کھابے‘ اڑانے میں مصروف
دورہ انگلینڈ سے واپس آنے والے کرکٹرز ’کھابے‘ اڑانے میں مصروف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) طویل دورہ انگلینڈ سے واپس آنے والے قومی کرکٹرز دیسی کھانوں پر ہاتھ صاف کرنے لگے ہیں اور فیملی کیساتھ خوب تفریح بھی کر رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ ایک مشکل ٹور کے بعد واپس آئے ہیں، آلو والے پراٹھے، قیمے والے نان کھائے ہیں، فیملی کے ساتھ ریسٹورنٹ میں بھی گیا ہوں اور دوستوں کے ساتھ آئس کریم بھی کھائی۔

شاداب خان نے کہا کہ کئی ہفتوں کے بعد فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا، محمد موسیٰ اور حارث رؤف کے ساتھ مری میں بھی تفریح کیلئے گیا، دیسی کھانوں کا لطف اٹھایا ہے۔ حیدر علی نے کہا ہے کہ فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے، اب کسی تفریحی مقام پر بھی ان کے ساتھ ہی جانے کی پلاننگ کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹرز بائیو سیکیور ماحول تک محدود رہتے ہوئے انگلینڈ میں 9 ہفتے کے قیام کے بعد وطن واپس آئے ہیں۔ قومی ٹیم نے دورہ انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی۔ ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ نے 0-1 سے فتح حاصل کی جبکہ ٹی 20 سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ 

مزید :

کھیل -