پولیس نے 2 اداکاراؤں سمیت 8 افراد کو انتہائی شرمناک الزام میں گرفتار کرلیا

پولیس نے 2 اداکاراؤں سمیت 8 افراد کو انتہائی شرمناک الزام میں گرفتار کرلیا
پولیس نے 2 اداکاراؤں سمیت 8 افراد کو انتہائی شرمناک الزام میں گرفتار کرلیا

  

بنگلورو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کرناٹک میں پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 اداکاراؤں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بنگلورو، ممبئی اور نئی دلی میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے نشیلی گولیاں ضبط کی تھیں۔ مزید تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ریاست کرناٹک کی فلم انڈسٹری سینڈل ووڈ میں اداکار، اداکاراؤں ، موسیقاروں اور دیگر لوگوں کو بھی یہ گولیاں سپلائی ہوئی تھیں۔

این سی بی نے سنٹرل کرائم برانچ کے تعاون سے بنگلورو میں کارروائیاں کیں اور کنڑ اداکارہ راگنی دیویدی کو گرفتار کرلیا۔ اداکارہ سے تفتیش کے بعد اگلے دن ان کے دوست رئیل سٹیٹ ٹائیکون کو گرفتار کرلیا۔ 8 ستمبر کو ایک اور اداکارہ سنجنا گلرانی کو پکڑ لیا گیا۔ 4 ستمبر سے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوا جو مزید تفتیش پر مزید لوگوں کی گرفتاریوں کا باعث بنا جن میں کرناٹک کے بڑے بزنس مین اور دیگر لوگ شامل تھے ۔  پولیس نے اس کیس میں 2 اداکاراؤں سمیت مجموعی طور پر 8 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔

مزید :

تفریح -