”ٹیم میں ایسے کھلاڑی شامل ہیں جن کے نام تک نہیں جانتا“ سلمان بٹ پھٹ پڑے

”ٹیم میں ایسے کھلاڑی شامل ہیں جن کے نام تک نہیں جانتا“ سلمان بٹ پھٹ پڑے
”ٹیم میں ایسے کھلاڑی شامل ہیں جن کے نام تک نہیں جانتا“ سلمان بٹ پھٹ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ ٹیم میں ایسے کھلاڑی شامل ہیں جن کے نام تک نہیں جانتا، انگلینڈ میں جو میچ جیتے اس میں حفیظ اور وہاب ریاض کی کارکردگی اہم تھی۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی اور جگہ کھیلنے کے بجائے میں تھوڑا انتظار ہی کرلوں، سینئر کھلاڑی ہوں بورڈ جو بھی فیصلہ کرے گا قبول ہوگا، ٹی 20 میں کامران اکمل کے ساتھ اوپننگ کرتا رہا ہوں، تحفظات ہیں لیکن بورڈ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔
سلمان بٹ نے کہا کہ نئے کھلاڑی میچز میں نہیں چلتے تو ان سے کیا سوال کیا جاسکتا ہے، سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی نہیں پرفارم کریں تو ان سے سوال کیا جاسکتا ہے۔ ٹیم میں ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں کے نام تک نہیں جانتا ہوں، انگلینڈ میں جو واحد ٹی 20 میچ جیتے اس میں محمد حفیظ اور وہاب ریاض کی کارکردگی تھی۔
واضح رہے کہ ڈومیسٹک سیزن میں وسطی پنجاب کی فرسٹ الیون سے باہر ہونے پر سلمان بٹ نے نیشنل ٹی 20 کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب کے ہیڈکوچ نے پیشکش کی تھی کہ سلمان بٹ کو سیکنڈ الیون کا کپتان بنا دیا جائے لیکن بعد میں فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

کھیل -