’ان 2 تصاویر میں فرق تلاش کریں‘ خفیہ ایجنسی سی آ ئی اے کا انٹرنیٹ صارفین سے سوال، کیا آپ جواب دے سکتے ہیں؟

’ان 2 تصاویر میں فرق تلاش کریں‘ خفیہ ایجنسی سی آ ئی اے کا انٹرنیٹ صارفین سے ...
’ان 2 تصاویر میں فرق تلاش کریں‘ خفیہ ایجنسی سی آ ئی اے کا انٹرنیٹ صارفین سے سوال، کیا آپ جواب دے سکتے ہیں؟

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی طرف سے گزشتہ دنوں اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شہر کے ایک چوراہے کی دو فرضی تصاویر پوسٹ کی گئی جو بظاہر ایک جیسی تھیں۔سی آئی اے کی طرف سے ان تصاویر میں 10مختلف چیزوں کی نشاندہی کی گئی تھی اور لوگوں سے کہا گیا تھا کہ وہ بھی دونوں تصاویر کو بغور دیکھیں اور بتائیں کہ کتنی جگہوں پر یہ تصویریں ایک دوسری سے مختلف ہیں؟ سی آئی اے کے اس چیلنج پر عقابی نظر رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے ایسا کام کر دکھایا کہ سی آئی اے کے جاسوسوں پر بھی سبقت لے گئے۔

میل آن لائن کے مطابق سی آئی اے نے ان تصاویر میں 10مختلف چیزیں بتائیں تھیں لیکن ٹوئٹر صارفین نے 12بتا ڈالیں۔ کئی ٹوئٹر صارفین نے ان تصاویر پر جہاں جہاں منظر مختلف تھا وہاں سرخ دائرے لگا کر واپس سی آئی اے کو ٹیگ کرتے ہوئے پوسٹ کر دیں۔ ایڈریانا نامی ایک خاتون صارف نے اپنی ٹویٹ میں یہ کہہ کر سی آئی اے کو شرمندہ کر ڈالا کہ ”ہیلو سی آئی اے! ہم نے 10سے زیادہ مختلف چیزیں تلاش کر لی ہیں۔ تمہیں مزید سیکھنے کی ضرورت ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -