قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی کارروائی سے بچ گئے

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی کارروائی سے ...
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی کارروائی سے بچ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی کارروائی سے بچ گئے ہیں جو انگلینڈ کیخلاف آخری ٹی 20 میچ کھیلنے کیلئے شش و پنج کا شکار تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ میں آخری ٹی 20 میچ کھیلنے سے انکار کی خبروں کے بعد سرفراز کے خلاف ایکشن لیا جاسکتا تھا لیکن بورڈ سابق کپتان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے انکار نہیں کیا بلکہ تحفظات کا اظہار کیا تھا، سینٹرل کنٹریکٹ میں لکھا ہے کہ کرکٹر بورڈ کی تمام پالیسیوں کا پابند ہوگا۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد دورہ انگلینڈ کا آخری میچ کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھے اور ہیڈ کوچ اوربیٹنگ کوچ کے منانے پر سابق کپتان نے میچ کھیلا تھا۔ سیریز کا آخری میچ کہیں کیریئر کا آخری مقابلہ نہ ہوجائے اس ڈر سے سابق کپتان سرفراز احمد نے دورہ انگلینڈ میں تیسرا اور آخری ٹی 20 کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مصباح اوریونس خان نے سرفراز کو یقین دہانی کرائی تھی کہ آخری میچ میں وہ ناکام ہوئے تو اس کا اثر ان کے مستقبل پر نہیں پڑے گا اور وہ ٹیم کیلئے سیکنڈ وکٹ کیپررہیں گے جس پر سرفراز احمد کے تمام تحفظات دور ہو گئے اور وہ میدان میں ایکشن میں دکھائی دئیے۔ 

مزید :

کھیل -