اسلام آباد میں 23سالہ پرانی مسجد کوشہید کرنے کا معاملہ ،سینیٹر رحمان ملک نے بڑا حکم جار ی کردیا

اسلام آباد میں 23سالہ پرانی مسجد کوشہید کرنے کا معاملہ ،سینیٹر رحمان ملک نے ...
اسلام آباد میں 23سالہ پرانی مسجد کوشہید کرنے کا معاملہ ،سینیٹر رحمان ملک نے بڑا حکم جار ی کردیا

  

 لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی نشاندہی پر سینیٹ کی کمیٹی برائے داخلہ امور کے چیئرمین عبدالرحمن ملک نے سی ڈی اے حکام کو اسلام آباد میں زیر تعمیر مسجد تو حید کو گرانے سے روک دیا۔اور اس سلسلے میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو سی ڈی اے حکام سے اسلام آباد میں قدیم مساجد کو شہید کیے جانے کے امور کا جائزہ لے گی۔سینیٹ کی کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر پروفیسر ساجدمیر نے مسجد توحید کو گرائے جانے کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ سی ڈی اے کی طرف سے بلاجواز تجاوزات کی آڑ میں تعمیر شدہ مساجد کو گرانے کا سلسلہ شروع ہے۔ جو قابل مذمت ہے۔ تجاوزات گرانے کے نام پر سی ڈی اے کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ، وفاقی پولیس اور انفورسمنٹ نے23 سال پرانی توحید مسجد کو جزوی طور پر شہید کر دیا ہے، مسجد انتظامیہ کی جانب سے دستخط شدہ سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ سے نشاندہی رپورٹ مانگنے پر ڈی سی سی ڈی اے خاموش ہوگئے۔ مسجد انتظامیہ کی جانب سے جب ڈی سی سی ڈی اے سے ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے شعبہ ریونیو کی دستخط شدہ سروے رپورٹ کی کاپی طلب کی گئی تو انہوں نے کاپی دینے کے بجائے دھمکی آمیز لہجے میں انفورسمنٹ کے عملے کو حکم دیا کہ گرا دو مسجد کو، کاپی میں انہیں دے دوں گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -