شعیب ملک کیلئے سب سے خوبصورت خطاب کون سا ہے؟ خود ہی بتا دیا

شعیب ملک کیلئے سب سے خوبصورت خطاب کون سا ہے؟ خود ہی بتا دیا
شعیب ملک کیلئے سب سے خوبصورت خطاب کون سا ہے؟ خود ہی بتا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سینئر آل راﺅنڈر شعیب ملک نے اپنے لئے سب سے بڑے خطاب کے بارے میں بتا دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے کہا کہ مجھے اتنے سالوں کے دوران کئی خطابات ملے لیکن ‘بابا’ کا خطاب سب سے پسندیدہ ہے جو اذہان کی وجہ سے ملا اور اس کیلئے میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپریل 2010ءمیں شادی کی تھی،شادی کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم دونوں نے کئی دن بھارت اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے ہیں، دونوں کے ہاں 30 اکتوبر 2018ءکو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ 

مزید :

کھیل -