کورونا وائرس کے بعد پاکستان میں گالف کی سرگرمیاں بھی شروع، ملک کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ کہاں ہو رہا ہے اور کتنے گالفرز حصہ رہے ہیں؟

کورونا وائرس کے بعد پاکستان میں گالف کی سرگرمیاں بھی شروع، ملک کا سب سے بڑا ...
کورونا وائرس کے بعد پاکستان میں گالف کی سرگرمیاں بھی شروع، ملک کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ کہاں ہو رہا ہے اور کتنے گالفرز حصہ رہے ہیں؟

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں چھ ماہ بعد گالف کی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں اور کراچی میں شروع ہونے والے ملک کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں 300 پروفیشنل گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وباءکا زور کم ہونے کے بعد پاکستان کا پہلا بڑا گالف ٹورنامنٹ شروع ہوگیا جس میں ملک بھر کے 300 گالفررز ایکشن میں ہیں۔ ان میں سے 52 پروفیشنل گالفرز کا انتخاب کیا جائے گا، جبکہ سینئر پروفیشنلز میں سے 18 اور جونیئر پروفیشنلز میں سے 15 کا انتخاب ہوگا۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کموڈور غضنفر عباس کا کہنا ہے کہ پروفیشنلز کیلئے ٹورنامنٹ بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس میں شریک گالفرز مکمل ایس او پیز پر عمل پیرا ہیں۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ بارش سے نقصانات کے بعد کورس کو بڑے ٹورنامنٹ کیلئے تیار کرنا چیلنج تھا۔

مزید :

کھیل -