”سی سی پی او کے بیان کا غلط مطلب نکالا جا رہا ہے“شہزاد اکبر سی سی پی او کے دفاع کے لیے آگے آگئے 

”سی سی پی او کے بیان کا غلط مطلب نکالا جا رہا ہے“شہزاد اکبر سی سی پی او کے ...
”سی سی پی او کے بیان کا غلط مطلب نکالا جا رہا ہے“شہزاد اکبر سی سی پی او کے دفاع کے لیے آگے آگئے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کے موٹروے زیادتی کیس سے متعلق بیان کے دفاع میں آگے آگئے ۔ان کا کہنا ہے کہ سی سی پی او کے بیان کا غلط مطلب نکالا گیا،محمد عمر شیخ کو واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔سی سی پی او لاہور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے خاتون کے ساتھ موٹروے پر زیادتی کے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ واقعہ انتظامیہ کی نااہلی کا نتیجہ ہے، پولیس کلچر کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جائے وقوعہ سے تمام شواہداکٹھے کر لیے ہیں،شاہراہوں کو محفوظ رکھنا حکومتی ذمہ داری ہے ،آئندہ چند دنوں میں جرائم کی شرح کم ہو گی۔

مزید :

قومی -