ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھے شخص پر سانپ کا حملہ، نتیجہ کیا نکلا؟ سوچ کر ہی چیخیں نکل جائیں

ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھے شخص پر سانپ کا حملہ، نتیجہ کیا نکلا؟ سوچ کر ہی چیخیں نکل ...
ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھے شخص پر سانپ کا حملہ، نتیجہ کیا نکلا؟ سوچ کر ہی چیخیں نکل جائیں

  

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں ٹوائلٹ پر بیٹھے ایک نوجوان کو سانپ نے ایسی جگہ کاٹ لیاکہ سن کر لوگ کموڈ پر بیٹھنے سے خوفزدہ ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر نونتھابوری کے رہائشی اس 18سالہ نوجوان کا نام سیرافوپ ماسوکیرات بتایا گیا ہے جو رفع حاجت کے لیے ٹوائلٹ گیا مگر بدقسمتی سے اس کموڈ کے اندر سانپ چھپا بیٹھا تھا، جس نے نوجوان کے عضو مخصوصہ پر کاٹ لیا۔ پوشیدہ عضو پر سانپ کے کاٹنے سے نوجوان کے جسم سے خون کا فوارہ بہہ نکلا اور پورا ٹوائلٹ خون سے تربتر ہو گیا۔

نوجوان تکلیف کے مارے تڑپ کر ٹوائلٹ سے اٹھا اور واپس ٹوائلٹ کی طرف دیکھا تو اس کے اوسان خطا ہو گئے اور وہ چیختا چلاتا ٹوائلٹ سے ایسی حالت میں بھاگ نکلا کہ اس کی پینٹ اس کے پیروں میں اٹک رہی تھی۔ نوجوان کی والدہ نے فوری طور پر اسے بینگ یئی ہسپتال پہنچایا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کے عضو پر گہرا زخم آیا ہے۔ عضو کے اوپری حصے میں واقع غدودوں پر تین ٹانگے لگانے پڑے ہیں جبکہ اگلے حصے پر آنے والے زخم کا ادویات سے علاج کیا جا رہا ہے۔ نوجوان نے بتایا کہ ”مجھے ٹوائلٹ میں جا کر بیٹھے چند لمحے ہی ہوئے تھے کہ مجھے اپنے عضو میں تکلیف محسوس ہوئی۔ میں درد سے اٹھ کھڑا ہوا اور دیکھا تو کموڈ میں سانپ بل کھا رہا تھا اور میرے عضو سے خون کا فوارہ نکل رہا تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -