ٹورڈی فرانس کا گیارہواں مرحلہ آسٹریلیا کے کیلب ایوان نے جیت لیا

ٹورڈی فرانس کا گیارہواں مرحلہ آسٹریلیا کے کیلب ایوان نے جیت لیا
ٹورڈی فرانس کا گیارہواں مرحلہ آسٹریلیا کے کیلب ایوان نے جیت لیا

  

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹور ڈی فرانس کا گیارہواں مرحلہ آسٹریلیا کے کیلب ایوان نے جیت لیا جبکہ یلوجرسی بدستور سلووینیا کے پرائموز روگلک کے قبضے میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹور ڈی فرانس کے گیارہوں مرحلے میں رائیڈرز کو شیتالین پلین سے پوئیٹر تک کا 167.5 کلومیٹرز تک کا فاصلہ طے کرنا تھا اور تمام رائیڈرز ایک دوسرے پر بازی لے جانے کیلئے کوشاں تھے لیکن یہ مرحلہ آسٹریلیا کے کیلب ایوان کے نام رہا۔ 

کیلب ایوان نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے اور صفر ایک سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی اور آئرلینڈ کے سیم بینیٹ دوسرے جبکہ بیلجیئم کے وین ارٹ تیسرے نمبر پر رہے ، یلوجرسی بدستور سلوینیا کے پرائموز روگلک کے پاس ہے۔

مزید :

کھیل -