”وسیم اکرم جیسی سوئنگ کوئی نہیں کر سکتا“ نیوزی لینڈ کے معروف فاسٹ باؤلر نے بھی اعتراف کر لیا

”وسیم اکرم جیسی سوئنگ کوئی نہیں کر سکتا“ نیوزی لینڈ کے معروف فاسٹ باؤلر نے ...
”وسیم اکرم جیسی سوئنگ کوئی نہیں کر سکتا“ نیوزی لینڈ کے معروف فاسٹ باؤلر نے بھی اعتراف کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر ٹرینٹ بولٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی طرح کوئی باﺅلر گیند کو سوئنگ نہیں کرسکتا۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر ایک سوال کے جواب میں ٹرینٹ بولٹ نے وسیم اکرم کی خوب تعریف کی اور کہا کہ ان کے بہت سے پسندیدہ کھلاڑی ہیں لیکن کوئی بھی وسیم اکرم کی طرح بال سوئنگ نہیں کرسکتا، وسیم اکرم کی باﺅلنگ نے مجھے بہت متاثر کیا۔


واضح رہے کہ پاکستان کے سابق فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچوں میں 414 اور 356 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 502 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

مزید :

کھیل -