”بہن ،بیٹیوں والوں!آئندہ خیال رکھو“سی سی پی او لاہور کا اپنے بیان کی وضاحت میں عوام کو مشورہ

”بہن ،بیٹیوں والوں!آئندہ خیال رکھو“سی سی پی او لاہور کا اپنے بیان کی وضاحت ...
”بہن ،بیٹیوں والوں!آئندہ خیال رکھو“سی سی پی او لاہور کا اپنے بیان کی وضاحت میں عوام کو مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے عوام کو مشورہ دے دیا ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں سیدھی بات کرنے والا افسر ہوں ،میں نے کہاتھا کہ کیا ہم رات کو ساڑھے بارہ بجے اپنی ماں یا بہن کو اکیلے بچوں کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ،کوئی بھی پاکستانی یہ اجازت نہیں دیتا۔اگر ہم خاتون کو جانے کی اجازت بھی دیتے تو اسے کہتے کہ بیٹا جی ٹی روڈ سے جاﺅ،یہ باتیں کرنے سے میرا مقصد خاتون کو مورد الزام ٹھہرانا نہیں ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا مجھے یہ بتا نا ہے کہ بہنوں،بیٹیوں والوں ہماری سوسائٹی جس طرح کی ہے ،آئندہ خیال رکھو۔ان کا کہنا تھا کہ اس خاتون نے رات کو گوجرانوالہ جانے کا فیصلہ اس لیے کیا کیو نکہ وہ اور اس کے شوہر کا تعلق فرانس سے ہے جو کہ ایک محفوظ معاشرہ ہے،فرانس صرف قانون سے محفوظ نہیں بلکہ اخلاقی قدروں اور حکومتی رٹ سے محفوظ ہے،اس لیے وہاں پر بچیاں رات کو سفر کر تی ہیںاور انہیں کچھ نہیں ہوتا۔

اس سے قبل انہوں نے موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا تھاکہ یہ خاتون رات 12 بجے لاہور ڈیفنس سے گوجرانوالہ جانے کے لیے نکلی ہیں، حیران ہوں کہ تین بچوں کی ماں ہے، اکیلی ڈرائیور ہونے کے باجود وہ جی ٹی روڈ کیوں گوجرانوالہ نہیں گئیں؟ان کا کہنا تھا کہ اکیلی خاتون کو آدھی رات میں موٹروے سے جانے کی ضرورت کیا تھی ، وہ جی ٹی روڈ سے کیوں نہ گئیں جہاں آبادی تھی؟

۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔۔