بھارت میں لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر انتہائی شرمناک کام کرانے والا گروہ پکڑا گیا

بھارت میں لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر انتہائی شرمناک کام کرانے والا گروہ ...
بھارت میں لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر انتہائی شرمناک کام کرانے والا گروہ پکڑا گیا

  

چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست پنجاب میں لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر انتہائی شرمناک کام کرانے والا گروہ پکڑا گیا۔

پولیس نے پنجاب اور ہریانہ کے دارالحکومت چندی گڑھ میں ایک ہوٹل میں چل رہے جسم فروشی کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس نیٹ ورک سے متعلق پولیس کو اطلاعات ملی تھیں کہ یہ لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر چندی گڑھ لاتے اور ان سے زبردستی جسم فروشی کراتے ہیں۔

پولیس نے کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے جن کی شناخت ہرجیت سنگھ اور کرم جیت سنگھ عرف منی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کا عدالت سے 2 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

پولیس نے جسم فروشی کے گروہ کے خلاف کارروائی کے دوران 2 لڑکیوں کو بھی بازیاب کرایا ہے۔ ان دونوں لڑکیوں کو دوسرے شہروں سے چندی گڑھ لا کر زبردستی جسم فروشی کرائی جارہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جسم فروشی کے گروہ کے سرغنہ تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -