پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ، لیکن اب بھی دبئی سے اتنا سستا کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ، لیکن اب بھی دبئی سے اتنا سستا کہ ...
پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ، لیکن اب بھی دبئی سے اتنا سستا کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں تیزی کے بعد پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا ہے تاہم پاکستان کا ریٹ دبئی سے کم ہے۔

صرافہ جیولرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1956 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی عالمی منڈی کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں فی تولہ سونا 1900 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 1624 روپے کے اضافے کے ساتھ 98 ہزار 594 روپے کا ہوگیا ہے۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 1900 روپے کے اضافے کے باوجود بھی فی تولہ سونے کی قیمت 5000 روپے کم رہی۔

مزید :

بزنس -