پی سی بی نے انڈر 19 کے اوپن ٹرائلز کی تاریخیں تبدیل کر دیں، اب کس تاریخ کو ٹرائل شروع ہوں گے؟

پی سی بی نے انڈر 19 کے اوپن ٹرائلز کی تاریخیں تبدیل کر دیں، اب کس تاریخ کو ...
پی سی بی نے انڈر 19 کے اوپن ٹرائلز کی تاریخیں تبدیل کر دیں، اب کس تاریخ کو ٹرائل شروع ہوں گے؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انڈر19 کے اوپن ٹرائلزکی تاریخوں میں ردوبدل کردیا ہے جو اب 16 سے 19 ستمبر تک لئے جائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے انڈر 19 کے اوپن ٹرائلز کی تاریخوں میں ردو بدل 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے باعث کیا گیا ہے جو اب 16 سے 19 ستمبرتک تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے مرکزی شہروں میں لئے جائیں گے، پی سی بی کی جانب سے اس سے قبل ٹرائلز11 سے 19 ستمبرتک لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مقامی شہروں سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کے ٹرائلز پہلے روز ہوں گے جبکہ دوسرے شہروں سے آنے والے کھلاڑیوں کے ٹرائلز دوسرے روز ہوں گے جبکہ ان ٹرائلز میں یکم ستمبر 2001ءیا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی شرکت کے اہل ہوں گے۔

پی سی بی کے زیر اہتمام انڈر 19 ٹرائلز میں شمولیت کے خواہشمند کھلاڑی 11 سے 14 ستمبر تک بذریعہ ای میل اور واٹس ایپ اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ 

مزید :

کھیل -