زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے کوویڈ 19 ایس او پیز کی تفصیلات مانگ لیں

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے کوویڈ 19 ایس او پیز کی تفصیلات مانگ لیں
زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے کوویڈ 19 ایس او پیز کی تفصیلات مانگ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے دورہ پاکستان کے شیڈول اور کوویڈ 19 ایس او پیز کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ نے ٹورنگ سکواڈ کی حفاظت کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں جاننے کیلئے پی سی بی سے رابطہ کیا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق زمبابوے کرکٹ کو پی سی بی کے زیراہتمام انتظامات کی تفصیلات کی ضرورت ہے کیونکہ اس دورے کیلئے این او سی حاصل کرنا ضروری ہے۔ 
ترجمان کا کہنا تھا کہ پی سی بی ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کے عمل میں مصروف ہے تاکہ وہ زمبابوے کرکٹ کو فراہم کرسکے، ہم نے حالیہ انگلینڈ کے دورے کے بعد بہت کچھ سیکھا ہے اور اب سیریز کی محفوظ میزبانی کیلئے ضروری انتظامات کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید :

کھیل -